شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس کا معاملہ ،شمعون عباسی نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے فیروز خان اور دیگر شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس کے معاملے پر لب کشائی کر دی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کے اصرار پر فیروز خان اور دیگر شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھیجے جانے کے معاملے پر اپنی رائے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں کسی کو جج کرنے والا تو کوئی نہیں ہوتا، لیکن پوچھا گیا ہے تو یہ ہی کہوں گا کہ فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کے ساتھ میرا جو بھی وقت گزرا اچھا رہا لیکن میاں بیوی میں اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب چیزیں سوشل میڈیا پر آجاتی ہیں اور لوگوں کی سپورٹ ملنا شروع ہوتی ہے تو ہمیں بھی شے مل جاتی ہے۔ جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں، لیکن ان جھگڑوں پر کچھ بھی کہہ کر شہرت حاصل کرنا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں فیروز کو تب سے جانتا ہوں جب وہ مشہور نہیں تھے، عزت کرنے اور دینے والا انسان تھا، پھر وہ ایک اسٹار بن گیا۔ اب اس کے معاملے پر کوئی کچھ کہے گا تو ری ایکشن تو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر شان مسعود کا نکاح ,دلہن کے ہمراہ تصاویر وائرل
انہوں نے کہا کہ ہمیں جھگڑنا نہیں چاہئے انڈسٹری میں ویسے ہی اتنے مسئلے ہیں، نئے آنے والے بھی یہ سب دیکھ کر پریشان ہوجائیں گے اور انڈسٹری کا امیج غلط جائے گا۔ تھوڑی سی شہرت کی خاطر اپنے کیرئیر کو داؤ پر نہ لگائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کی طرف داری کئے بغیر بس یہ ہی کہوں گا کہ کسی کے گھریلو جھگڑوں کا حصہ نہ بنیں، اس سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔