کتے کونام سے نا پکارنےپرمالک نےپڑوسی کوقتل کردیا

Jan 21, 2023 | 14:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کتے کو نام سے کیوں نہیں پکارا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں کتے کو نام سے نہ پکارے جانے پر پالتو کتے کا مالک طیش میں آگیا اور پڑوسی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ  ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پالتو جانور کا نام  لینے کے بجائے کتا کہنے پر 62 سالہ پڑوسی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ نرملا اور اس کے بیٹے ڈینیئل اور ونسنٹ نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو پالتو کتے کو کتا کہنے سے کئی بار منع کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول  پڑوسی نے اپنے پوتے کو قریب فارم میں چلنے والے پانی کے پمپ کو بند کرنے کے لیے کہا اور ساتھ ہی اپنے پوتے سے کہا کہ کتے کی موجودگی کے پیش نظر وہ اپنے ساتھ ایک چھڑی  بھی لے جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نان اور روٹی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان

62 سالہ شخص کے یہ الفاظ قریب کھڑے ڈینیئل نے سن لیے اور اس نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ ماردیا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نرملا اور اس کے بیٹے فرار ہوگئے تھے تاہم  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت اس کی فیملی کو گرفتار کرلیا۔