نجی سکول میں طالبہ پر تشدد: شوبز حلقے اور سوشل میڈیا صارفین تڑپ اٹھے

Jan 21, 2023 | 15:07:PM

 (عثمان دل محمد) ڈیفنس کے نجی سکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کے معاملے پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین تڑپ اٹھے۔ انہوں نے مقدمے میں ملوث طالبات کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’ ابھی ایک لڑکی پر تشدد کی ویڈیو دیکھی، میں اس ویڈیو کو شیئر نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ عمل کتنا ہی برا تھا، مجھے لگتا ہے کہ ان طالبات کو سیکھنے اور بہتر انسان بننے کے لیے زندگی میں مناسب موقع کی ضرورت ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ “ میرے خیال میں زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ہم سب نے بداخلاقی کو محسوس کیا ہے کیونکہ یہ مختلف شکلوں میں ہوتی ہے، مجھے بداخلاقی کا نشانہ بننے کی پہلی یاد میرے داخلہ انٹرویو کے دن این سی اے میں آئی۔

ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ “یہ لاہور کا وہ سکول ہے جہاں آپ کی پڑھی لکھی اشرافیہ کی لڑکیاں معمولی جھگڑے پر طالبہ سے بدتمیزی اور زیادتی کر رہی ہیں، طالبہ کے والدین نے ان لڑکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

سوشل میڈیا پہ ایک صارف نے لکھا کہ” یہ ایلیٹ کلاس کے سب سے گھناؤنے چہرے ہیں، یہ سب ان کے والدین کی تربیت کا نتیجہ ہے، جیسے والدین ہوتے ہیں ویسے ہی ان کے بچے بھی ہوتے ہیں، اللہ ان ظالموں اور ان کے بچوں کو تباہ و برباد کرے، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ’’ لاہور کے ایک ایلیٹ سکول میں نوعمر لڑکیوں پر تشدد کا واقعہ ایک ایسے ملک میں سماجی زوال کی عکاسی کرتا ہے، ہمارے بچے اپنے والدین کی طرف سے منافقت کو تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘’ ایک طویل عرصے سے لاہور، کراچی اور دیگر شہروں کے ایلیٹ اسکولوں میں آئس دستیاب ہے، یہ ایک سنگین تشویش ہے۔

مزیدخبریں