ٹرانسجینڈر ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو غیرملکی ائیرلائن کی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹرانس جینڈر کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی کارکن شہزادی رائے کو کراچی ایئرپورٹ پر انکی ’ایکس‘ جنس کی وجہ سے ایک غیرملکی ایئر لائن نے پرواز پر سوار ہونے سے روک دیا۔
جینڈر انٹرایکٹو الائنس کے 2 ٹرانس سماجی کارکنان شہزادی رائے اور ان کے دوست زہرش کو ایک سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نجی ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ سے متحدہ عرب امارات کے راستے کھٹمنڈو جانا تھا لیکن روانگی سے قبل ایئر لائن نے ان کے ٹکٹ منسوخ کر دیے۔
View this post on Instagram
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے شہزادی رائے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ٹرانس جینڈر افراد دیگر ممالک میں سماج کے مرکزی دھارے کا حصہ ہیں لیکن ایکس جینڈر کارڈز کے حامل افراد کو فلائی دبئی سفر کی اجازت نہیں دیتا جوکہ اس ایئرلائن کی جانب سے ٹرانس جینڈر طبقے کیلئے متعصبانہ رویہ ظاہر کرتا ہے‘۔
شہزادی رائے نے ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اپنا ٹکٹ دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ ’اگر وہ ہمیں اپنے ہوائی جہاز میں سفر کی اجازت نہیں دیتے تو پھر ہمیں ٹکٹ کیوں جاری کیا؟‘۔