پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
پیر امین الحسنات نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہو گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورے ملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر امین السان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔