(ویب ڈیسک) نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ چاند پر جانے والے امریکی خلا باز ’’بز ایلڈرن ‘‘نے 93ویں سالگرہ پرچوتھی شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلا باز ‘‘بز ایلڈرن ‘‘ چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان ہیں، انہوں نے اپنی 93ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میری 93 ویں سالگرہ ہے اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میری دیرینہ محبت ’ڈاکٹر اینکا فاؤر ‘اور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ ’’بز ایلڈرن‘‘ اس خلائی مشن کا حصہ تھے جس کے ذریعے سے نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھا تھا اور محض 16 منٹ بعد چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان ’’بز ایلڈرن ‘‘ہیں ۔
بز ایلڈرن 1971 میں امریکی خلائی ادارے ناسا سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور اس کے بعد ایک این جی او بنائی اور اس کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہیں ان کی ملاقات کیمیکل میں پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون ڈاکٹر اینکا فور سے ہوئی، خیال رہے کہ یہ جوڑا 30 سال سے دوست ہے اور 63 سالہ ڈاکٹر اینکا 2019 سے بز ایلڈرن کی فاؤنڈیشن میں کام کر رہی تھیں۔
بز ایلڈرن اس سے قبل 3 شادیاں کر چکے ہیں جو کہ طلاق پر ختم ہوئی تھیں ، ان کی پہلی شادی 1954 میں جا این آرچر ے ہوئی جو کہ 1974 میں ختم ہو گئی ، دوسری شادی 1975 میں بیورلی وان سے کی جو کہ صرف 3 سال چل سکی اور 1978 میں ختم ہو گئی، ان کی تیسری شادی 1988 میں لوئس ڈریگس کینن سے ہوئی کہ تقریباً24 سال قائم رہنے کے بعد 2012 میں ختم ہو گئی ۔