اعظم خان نے نگران وزیر اعلیٰ ’’کے پی‘‘ کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کیلئے اعظم خان کا نام فائنل ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اعظم خان سے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا ہے ، تقریب میں ملکی وصوبائی اعلیٰ سیاسی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام, عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی, آئی جی خیبرپختونخوا اور سابق ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے نام کے تقرر کیلئے گورنر کو خط بھیج دیا گیا تھا، خط کے متن میں کہا گیا تھاکہ وزیر اعلیٰ اوراپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان نگران وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے لہٰذا گورنر خیبرپختونخوا اعظم خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقررکردیں۔خط پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے دستخط کئے تھے۔