(ویب ڈیسک)میگھن مارکل کی بہن سمانتھا مارکل نے اپنے بہنوئی برطانوی شہزادہ ہیری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہپرنس ہیری بےشرم آدمی ہے اور وہ یہ کھیل توجہ حاصل کرنے کے لیے کھیل رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سمانتھا مارکل نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شہزادہ ہیری جذباتی طور پر چھوٹا انسان ہے جسے مشوروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہیری میں ہمدردی، پچھتاوے اور شرم کی کمی ہے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے شاہی خاندان اور اس کے افراد سے متعلق کئی عجیب و غریب انکشافات کیے ہیں۔