(24 نیوز)مبینہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردی۔
جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری ان چیمبر سماعت کریں گے ،عمران خان حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں،رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا ،ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسٹرار اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن ؛مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا