پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟ معاملہ کل شام 7 بجے تک لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کےانتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے اجلاس کل شام 7 بجے طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ایک نام پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا، اب معلومات آ رہی ہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کے انتخاب کیلئے اہم اجلاس کل شام7بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کا نام بھجوایا گیا ہےجبکہ حکومت کی جانب سے احمد نوازسکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کےنام دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں موصول شدہ چاروں ناموں کے پروفائل تیار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، تفصیلی پروفائل میں چاروں افراد قابلیت اور اپنے شعبہ میں کارکردگی شامل ہوگی ، سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفائل اجلاس میں پیش کرینگے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلیٰ کے تقررکےلیےکل رات ساڑھے 10 بجے تک کا وقت ہے۔