الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں صوبوں میں الیکشن 2018 انتخابات میں استعمال کردہ آر ایم ایس کے ذریعے کروائے جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کیلئے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا،کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے دو ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گا،
ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کئے بغیر کسی بھی الیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا،صوبوں کے عام انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ صوبوں کے الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن ؛مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا