پروفائل تیار ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس آج ہو گا۔
محسن نقوی ،احد چیمہ،احمد نواز سکھیرا یا نوید چیمہ میں سے کون ہو گا نگران وزیراعلیٰ پنجاب، چیف الیکشن کمشنر آج اعلان کریں گے۔پنجاب میں تحریک اعتماد اور صوبائی اسمبلی ٹوٹنے کے بعد سے جاری سیاسی بحران تھمےگایا مزید بڑھےگا؟ کڑے لمحہ میں صوبے کی چابی ملنے کا موقع آگیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار کرلئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں کے سروس کیریئر کی تفصیلات بھی تیار کرلیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کل چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں پروفائل پیش کریں گے ،آج اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن ؛مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سیاسی طوفان تھم گیا، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے عہدہ سنبھال لیا۔اعظم خان کا کہنا ہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف انتخابات ترجیح ہے، نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔