وفاق کےساتھ خیبرپختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ اٹھائینگے، نگران وزیراعلیٰ پی کے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہاہے کہ وفاق کے ساتھ خیبرپختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے ، این ایف سی، ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ اٹھائیں گے ،کوشش کریں گے بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دیں ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے چارج سنبھال لیا،اعظم خان کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اپنا منصب سنبھال لیا pic.twitter.com/ep4yL3UByb
— 24 News HD (@24NewsHD) January 21, 2023
نگران وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد اعظم خان کاکہناتھا کہ صوبے میں صاف و شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،نگران وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے امن قائم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار