برطانوی وزیراعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنا مہنگا پڑ گیا، اپوزیشن کا استعفیٰ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک چلتی گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے،اپوزیشن نے نہ صرف ان سے استعفے کا مطالبہ کیا بلکہ جنرل الیکشن کروانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی ہوئی تھی،ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا شدید نشانہ بنایا گیاجبکہ ٹریفک پولیس نے وزیراعظم کو جرمانہ بھی کر دیاتھا،وزیراعظم اپنے اس عمل پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔