(ویب ڈیسک)بالی ووڈ ایکٹر س اور ڈانسر کترینہ کیف والد کے بغیر زندگی گزارنے سے متعلق اپنے دل کی باتیں زبان پے لے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کترینا کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے والد کے بغیر زندگی گزارنے کا تجربہ بیان کیا ہے ، بالی ووڈ کوئین کاکہنا تھا کہ باپ کی کمی کسی بھی لڑکی کو کمزور محسوس کرواتی ہے اس سے زندگی میں ایک خلا سا رہ جاتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہیں گی کہ ان بچے ماں اور باپ دونوں کی موجودگی میں پروان چڑھیں ۔
کترینہ کیف نے اپنی والدہ کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی والدہ سوزین نے اکیلے ہی 7بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پرورش کی ، اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ بڑی ہوئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ اکیلے بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل کام ہے ، کترینہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے اپنی زندگی سے متعلق گزشتہ 4سالوں میں بہت گفتگو کی ہے ، جس سے مجھے بہت مدد ملی ۔
واضح رہے کہ 2021 میں کترینہ کیف نے بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کیساتھ پسند کی شادی کی تھی، اس سے قبل ان کے بارے میں قیاص آرائیاں تھیں کہ وہ اور دبنگ سلمان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر شادی بھی کرنے والے ہیں۔