پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو خود مختار ادارے کا درجہ مل گیا 

Jan 21, 2023 | 22:13:PM
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، خود مختار، ادارے کا درجہ،
کیپشن: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو خود مختار ادارے کا درجہ مل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو خودمختاری کے قانون 2003 کے تحت بااختیار بنا دیا گیا ،انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے امور چلانے کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دے دیا گیا،پروفیسر محمد طیب، ڈاکٹر مقبول الٰہی اور رخسانہ شاہ بورڈ کی ممبر منتخب ہو گئیں،فاطمہ فضل، مہناز شیراز اور شیخ محمد شکیل بھی ممبرز میں شامل ہیں،بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کا انتخاب 4 سا ل کیلئے کیا گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کس کو جتوانا ہے ؟لسٹ انتخابات سے پہلے تیار کر لی جاتی ہے، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف