سوشل میڈیا سٹار 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا سٹار عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے ہزاروں فالورز تھے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا سٹار عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی۔بیماری کے باوجود عزیر الاحمد کافی زندہ دل تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔
عزیر الاحمد کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کےساتھ خیبرپختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ اٹھائینگے، نگران وزیراعلیٰ پی کے