’ابھی واپس جاؤ‘اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم اور حکومت کے خلاف تل ابیب میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ’ابھی واپس جاؤ‘ کے نعرے لگائے اور لوگوں نے نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے الزامات بھی عائد کئے۔
مظاہرین نے وزیراعظم نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیتے ہوئےان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی میں حکومت ناکام رہی ہے، اور نیتن یاہو حکومت نے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے ڈالا ہے۔
متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت ہر روز انہیں نظرانداز کر رہی ہے،اس لئے حکومت کو واپس گھر جانا ہوگا جس پر مظاہرین کے ہجوم نے ’ابھی واپس جاؤ‘ کے نعرے بلند کرنا شروع کر دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کی سخت مذمت
یاد رہے غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تعلقات بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر نے غزہ کی صورتحال، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس سلسلے میں جوبائیڈن انتظامیہ کے کردار پر کھل کر بات کی۔