(میاں مظہر)حافظ آباد ضلع میں بھی محسن سپیڈ سے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی سید محسن نقوی کی ہدایت پر حافظ آباد میں بھی محسن اسپیڈ سے کام شروع ہوگیا ،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پر کام تیزی سے جاری،کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے 3بڑی لنک سڑکیں ازسر نو تعمیر کئے جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق حافظ آباد میں شہر کی لنک سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 10ارب روپے کی لاگت سے موٹر وے کوٹ سرور گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ اور نیا ڈی ایچ کیو ہسپتال مکمل کروایا جا رہاہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے بھی تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہیں۔