شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شادی کی ایک اور تصویر شیئر کردی

Jan 21, 2024 | 16:40:PM

(ویب ڈیسک)مسلسل دوسرے روز پاکستان ،بھارت میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے چرچے ہیں۔کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک کی تیسری شادی سے گھر والے خوش نہیں،اس بات غلط ثابت کرنے کیلئے شعیب ملک شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں ۔

شعیب ملک کی ثنا سے شادی سے متعلق بہنوئی عمران ظفر نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں، مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی بھی شعیب کی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔

بعد ازاں دعویٰ کیا  گیاکہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثانیہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

  
تاہم اب شادی میں خاندان کی عدم موجودگی کے دعوے کے بعد شعیب ملک کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر بھائی عدیل ملک کی انسٹاپوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔جس میں عدیل ملک نے ثنا جاوید کیلئے بھابھی کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انھیں ملک فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا، ساتھ ہی دونوں کی خوشیوں کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب ثانیہ مرزاکی بہن انعم مرزا نے  جاری نوٹ میں شعیب ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کی،  شیئر کردہ نوٹ میں لکھا گیا 'ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں'۔

مزیدخبریں