این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی کرانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Jan 21, 2024 | 20:30:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرانے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرانے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررہ کردی، الیکشن کمیشن 22 جنوری بروز پیر صبح 10 بجے کیس پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے؟ سابق حکومتی عہدیدار نے وجہ بتا دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزاروں اور حلقے کے امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، امیدوار کی وفات کی وجہ سے دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے تھے، درخواست گزاروں اور امیدواروں کا الزام ہے کہ امیدوار کی وفات پہلے اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ بعد میں بنا ہے۔

مزیدخبریں