(عیسیٰ ترین) نیشنل پارٹی نے کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی نشست پر محمود خان اچکزئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، این اے 263 سے نیشنل پارٹی کے امیدوار نیاز بلوچ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
نیشنل پارٹی نےاین اے 263 کوئٹہ سے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، پارٹی امیدوار نیاز بلوچ کو محمود خان اچکزئی کے حق میں دستبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن ان ایکشن، بڑی خبر آ گئی
پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سے ملکر انتخابات کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔