(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔
عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن فارم 33 ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی، فارم 33 میں امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن ان ایکشن، بڑی خبر آ گئی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن لڑیں گے، مجموعی طور پر سیاسی جماعتوں کے 6 ہزار 31 امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے جبکہ 11 ہزار 785 آزاد امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 882 خواتین، 4 خواجہ سرا بھی الیکشن لڑیں گے۔