(زاہد اقبال رانا) پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی گوجرانوالہ علی رضا شاہ نواز بٹر نے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ مانگا۔
گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹوں کی تقسیم میں مبینہ طور پر پیسے چل گئے، پی پی 62 سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر افضل چیمہ نے ضلعی جنرل سیکرٹری علی رضا شاہ نواز بٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے پی ٹی آئی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، کونسے نام تبدیل ہوئے؟
تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر افضل چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی رضا شاہ نواز بٹر نے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ مانگا، میرے انکار پر اس نے زیادہ پیسے لیکر ٹکٹ رضوان سیان کو دے دیا۔
سابق ٹکٹ ہولڈر افضل چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت میں علی رضا شاہ نواز بٹر کے ساتھ لاہور میں تحریک انصاف کا کوئی بڑا آدمی ملا ہوا ہے، نمل کا ڈونر ہوں، علیمہ خان کو پتہ ہے، نمل یونیورسٹی کے پروگرام کون کرواتا ہے؟