ٹرمپ کی حلف برداری میں امریکی سینیٹر کی شارٹس میں شرکت  

Jan 21, 2025 | 09:50:AM
ٹرمپ کی حلف برداری میں امریکی سینیٹر کی شارٹس میں شرکت  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پنسلوانیا سے ڈیموکریٹک سینیٹر جان فیٹرمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں سیاہ ہوڈی، گرے شارٹس اور جوگرز شوز پہن کر انٹری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹر جان فیٹرمین کے علاوہ ٹرمپ کے افتتاح کے موقع پر دیگر معززین رسمی لباس میں ملبوس نظر آئے۔ امریکا میں سخت سرد موسم کے باوجود سینیٹر کا شارٹس اور ہوڈی پہن کر آنا لوگوں کو حیران کرگیا۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیٹر جان فیٹرمین کو کیپیٹل روٹونڈا میں اگلی قطار میں آرام سے بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔

 مزید پڑھیں:صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے فیصلے، متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے

سینیٹر جان فیٹرمین نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر جان فیٹرمین اپنے پرسکون انداز اور فیشن کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن جب ضروری ہو تو وہ رسمی سوٹ پہنتے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے بھی لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔