چاول کے آٹے کے فیس ماسکس: قدرتی چمک کیلئے بہترین علاج

Jan 21, 2025 | 09:57:AM

(24 نیوز)جلد کی صفائی کے لیے چاول کا آٹا بہترین ہے، یہ فیس پیک بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ایسی صورت حال میں اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ داغ اور دھبے ہیں تو انہیں صاف کرنے کیلئےذیل میں بتائے گئے طریقے سے چاول کا آٹا لگائیں یہ قدرتی چمک کیلئے بہترین علاج ہے۔

بے عیب جلد ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج کل کے خراب طرز زندگی اور کھانے پینے کی غلط عادات کی وجہ سے جلد کے متعلق کئی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، اس صورت حال سے نمٹنے اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے خواتین مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں لیکن کئی بار من چاہا نتیجہ حاصل کرنے سے قاصر رہتی ہیں، ایسی صورت میں یہی بہتر ہے کہ قدرتی چیزوں کو استعمال کیا جائے۔

جلد کی صفائی کے لیے چاول کا آٹا بہترین ہے، جسے جلد کی دیکھ بھال کے لیے کئی سالوں سے استعمال کیا جارہا ہے، یہ فیس پیک بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ داغ دھبے ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے یہاں بتائے گئے طریقے سے چاول کا آٹا لگائیں۔

کیسٹر آئل اور چاول کے آٹے کا فیس ماسک
اس فیس ماسک کو بنانے کے لیے کیسٹر آئل اور چاول کے آٹے کی ضرورت ہوگی،کیسٹر آئل میں فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو ٹھیک کرنے اور داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے،

اس فیس ماسک کو بنانے کے لیے 2 کھانے کے چمچ چاول کے آٹے میں کیسٹر آئل ملا لیں پھر اس پیسٹ کو مہاسوں کے نشانات پر لگا لیں اور آہستہ آہستہ مساج کریں، 30 منٹ کے بعد اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

چاول کا آٹا اور دودھ کا فیس ماسک
چاول کے آٹے میں دودھ کو مکس کریں اور اس کا ایک نرم پیسٹ بنالیں۔ اور چہرے پر لگالیں پھر 30 منٹ بعد پانی سے دھو لیں، یہ فیس ماسک جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے، دودھ جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور اسے چمکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔

چاول کا آٹا اور شہد کا فیس ماسک
چاول کے آٹے میں تھوڑا سا شہد مکس کریں اور اس کا ایک نرم پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، شہد قدرتی طور پر جلد کو نرم کرتا ہے اور چاول کا آٹا جلد سے مردہ خلیات کو نکال کر نکھار دیتا ہے۔

چاول کا آٹا اور لیموں کا فیس ماسک
چاول کے آٹے میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں، اس فیس ماسک کو چہرے پر لگانے سے جلد کے داغ دھبے کم کرنے اور روشن کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ فیس ماسک چہرے کے ٹون کو بھی متوازن کرتا ہے۔

چاول کا آٹا اور عرق گلاب کا فیس ماسک
چاول کے آٹے میں عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگائیں، یہ ماسک جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور اسے صاف رکھتا ہے۔

چاول کا آٹا اور ہلدی کا فیس ماسک
چاول کے آٹے میں ہلدی کی ایک چٹکی ڈال کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، ہلدی میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کی جلد کو صاف کرتی ہیں اور داغ دھبے دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے،

 یہ تمام فیس پیکس قدرتی اجزاء پر مبنی ہیں اور جلد کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں