سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز،ہنڈریڈانڈیکس میں 530پوائنٹس کااضافہ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
ہفتے کے دو سرے کا روباری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رحجان دیکھنے میں آر ہا ہے ۔
سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 530 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ہنڈریڈانڈیکس 116375پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس مثبت رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا تھا, گزشتہ روز انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 رہی۔
مزید پڑھیں:انٹربینک میں روپے کا راج، اوپن میں ڈالر مہنگا ہوگیا
دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر ڈالر278 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔