چیمپئنز ٹرافی، صائم ایوب کے فٹ نہ ہونےپر متبادل لانے کا فیصلہ

Jan 21, 2025 | 10:24:AM
چیمپئنز ٹرافی، صائم ایوب کے فٹ نہ ہونےپر متبادل لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، اوپنر صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ  صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی،چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے،محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے،اس کے علاوہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی باولر  سراج کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے،واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے،پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔