روس یوکرین جنگ کے خاتمہ میں ٹرمپ کا بھر پور ساتھ دیں گے :طیب اردوان

Jan 21, 2025 | 11:07:AM

  (24 نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان  نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت تمام انسانیت کیلئے اچھائی لائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرانے کا کہا تھا ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکی صدرکو مبارکباد کے پیغام میں کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی صدیوں سے مفاہمت اور تعاون کی شراکت داری ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مل کر دنیا کو ظلم سے بچایا اور باہمی سلامتی اور خوشحالی کیلیے کام کیا۔

بکنگھم پیلس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

مزیدخبریں