بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ،صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے،نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔
کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔
یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر دیا جائے گا.