صائم ایوب کی سرجری؟ڈاکٹر کاایک اوراہم فیصلہ سامنےآگیا  

Jan 21, 2025 | 12:32:PM
صائم ایوب کی سرجری؟ڈاکٹر کاایک اوراہم فیصلہ سامنےآگیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) قو می کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹرصائم ایوب  کی سرجری  کے حوالے سے ڈاکٹر ز کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ 

 ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔

 جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پائوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

لندن کے ڈاکٹرز کی رپورٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ صائم ایوب کے آپریشن کی ضرورت نہیں، وہ ری ہیب پلان پر ہی مکمل عمل کرکے فٹنس پاسکتے ہیں تاہم انکی سلیکشن ڈاکٹرز کے مشورے سے مشروط ہے۔