(24 نیوز) کراچی میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک چلانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر رجب علی بٹ کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم رجب علی بٹ نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے رجب علی بٹ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو 28 جنوری تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے رجب علی بٹ کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
مزید پڑھیں:پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو کتنی سزا ہو گی ؟ پنجاب اسمبلی سےقانون منظور
رجب علی بٹ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کیس کی پیروی کے لیے کراچی میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے پولیس انہیں گرفتار کر لے گی،عدالت نے ان کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی ضمانت فراہم کی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔