(24 نیوز)انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والی سپنر اور موجودہ براڈ کاسٹر ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ ہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر تنقید کرنے کے بعد ویمنز ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے انہیں انٹرویو دینے سے انکار کردیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق بی بی سی کے ٹی ایم ایس پوڈ کاسٹ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا کہ وہ انگلینڈ کی کرکٹر سوفی ایکلسٹون کا انٹرویو لینا چاہتی ہیں لیکن انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کی سپنر نے ان کی درخواست کو "منافقت" کہہ کر رد کردیاتھا ،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی دیگر ویمن کرکٹرز نے بھی فٹنس پر تنقید کے بعد بات کرنے سے انکار کردیا، حالانکہ ہم صرف اتنا چاہتے تھے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ اور مقابلے جیتنے کیلئے لڑتی دیکھائی دے۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہوگئے
واضح رہے کہ انگلیںڈ کی ویمنز ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انکی فٹنس پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا تھا، انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی، ایلکس ہارٹلی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کیلئے کوچنگ کے فرائض نبھاچکی ہیں۔