(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،قاتلانہ حلمے کے بعد سامنے آنی والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے۔
بالی ووڈ اداکار وہ اپنی رہائشگاہ باندرہ میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے متعدد وار سے زخمی ہوئے تھے ،آج کرینہ کپور خان کو ہسپتال آتے دیکھا گیا، ان کے ساتھ سیکیورٹی اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے،سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اور ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے،ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیر علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے،سیف علی خان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی نظر آرہی ہے،بالی ووڈ اداکار نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور اس دوران ان کے اردگرد سخت سیکیورٹی حصار تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے ڈسچارج کے کاغذات 20 جنوری کی رات کو جمع کرائے گئے تھے،ڈاکٹروں کے مطابق سیف کی حالت مستحکم ہے، اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں، ایمرجنسی سرجری کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا ایک ٹکڑا نکالا گیا تھا تاکہ اسپائنل فلوئڈ لیکیج کو روکا جا سکے، ہسپتال نے بعد میں3 انچ لمبے تیز دھار والے اس چاقو کے ٹکڑے کی تصویر جاری کی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ 16 جنوری 2025 کو پیش آیا جب سیف علی خان اپنے خاندان کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے،رات 2:15 بجے کے قریب گھر کے ملازم پر حملہ کرنے کے بعد چور نے سیف پر چاقو کے وار کیے جن میں سے دو زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھے اور کافی سنگین تھے،اس حملے کے بعد مشتبہ شخص محمد شہزاد کو تھانے میں ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی اداکار نے خود کشی کرلی