حج تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری،روزانہ 11ہزار عازمین کو تربیت دی جائیگی

Jan 21, 2025 | 18:18:PM

(شاہد سپرا) وزارت مذہبی امور نے شہر سمیت مختلف اضلاع میں حج تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا ، گیارہ ہزار عازمین کو حج تربیت دی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں حج تربیتی پروگرام  کا آغاز 25 جنوری سے 02 فروری تک  فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس، پنجاب یونیورسٹی میں ہو گا۔جس میں گیارہ ہزار عازمین کو حج تربیت دی جائیگی۔ روزانہ گیارہ ہزار عازمین کو حج تربیت میں شامل ہونے کا دعوت نامہ دیا جائیگا۔تربیتی سیشن کے دوران مناسک حج اور انتظامی امور بارے آگاہی دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
 

 

مزیدخبریں