گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا: ترمیمی بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبرپختونخوا میں گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے کر وزیراعلیٰ کو دے دیا گیا ہے.
خیبرپختونخوا میں گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے اور اب وزیراعلیٰ صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گےجبکہ وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا اور وائس چانسلر کے لیے اکیڈیمک سرچ کمیٹی سے 3 نام وزیراعلیٰ کو بھیجے جائیں گے۔
ترمیمی بل کے تحت وائس چانسلر کی مدت 4 سال ہوگی اور یہ مدت حکومتی مانیٹرنگ کمیٹی کی کارکردگی کے جائزے سے مشروط ہوگی جبکہ اگر وائس چانسلر کی کارکردگی 65 فیصد سے کم ہو تو ان کی مدت ملازمت ختم کی جا سکے گی۔
مزید یہ کہ خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرری صرف خواتین کے لیے کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 6 دسمبر کو صوبائی اسمبلی نے ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے مطابق وزیراعلیٰ تمام پبلک یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی