سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے

Jan 21, 2025 | 18:50:PM
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ  عبدالعزيز  بن مشعل بن عبدالعزيز  آل سعود انتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایون شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ  شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

 ایوان شاہی کے مطابق  شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض میں جامع  مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:   ایلون مسک کے’’نازی سیلوٹ‘‘ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا