زبردست خوشخبری۔۔128 سال کے بعد کرکٹ  کی اولمپکس میں واپسی

Jan 21, 2025 | 18:51:PM

(وسیم احمد) 128 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس میں واپسی ہو گئی۔آئی سی سی چئیرمین جے شاہ کی آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ سے ملاقات میں مثبت پیش رفت۔ 

تفصیل کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس اولمپکس 2028   کرکٹ کی میزبانی کرئیگا اور اس حوالے سے آئی سی سی چئیرمین جے شاہ نے آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ  کرکٹ کے کھیل کو آئندہ اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔ جے شاہ نے برسبین 2032 اولمپکس کی سی ای او سنڈی ہک سے بھی ملاقات کی۔

کرکٹ کی واپسی کے بعد 2028 کے اولمپکس میں شامل ہونے کی تیاریاں جاری ہیں۔اولمپکس میں کرکٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلا جائیگا۔
 ممکنہ طور پر کرکٹ کے میچز امریکہ کے ایسٹ کوسٹ پر کھیلے جائیں گے۔
 جے شاہ کی حالیہ ملاقاتوں نے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کے لیے مثبت پیش رفت کی بنیاد رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری،روزانہ 11ہزار عازمین کو تربیت دی جائیگی

مزیدخبریں