چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی بلے باز نے خاموشی توڑ دی

Jan 21, 2025 | 19:02:PM
چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی بلے باز نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی بلے باز اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادو نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

سوریا کمار یادو نے کہا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہ ہونے کو تسلیم کر لیا ہے لیکن ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں دکھا سکے۔

 ان کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے لیے وہ کھلاڑی منتخب کیے جانے چاہئیں جو اس کے مستحق ہوں۔

سوریا کمار یادو جو جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں، ٹی انہیں 20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن وہ 50 اوورز کے فارمیٹ میں اتنی عمدہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں کیونکہ انہوں نے 37 ون ڈے میچز میں صرف 25.76 کی اوسط سے 773 رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم میں نہ شامل کیے جانے پر کہا کہ اگر وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو چیمپئنز ٹرافی میں ان کا انتخاب ہوگا لیکن اگر وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے تو اسے تسلیم کرنا بہتر ہے۔

یہ بھی واضح ہے کہ سوریا کمار یادو چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، لیکن انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے انہیں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ :ویمن کرکٹرز کی ایک دوسرے پر الزام تراشی