گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے ہوشیار۔۔چئیرمینFBR نے  نان فائلرز کوخبردار کردیا

Jan 21, 2025 | 19:26:PM
گاڑیاں اور پلاٹس خریدنے والے ہوشیار۔۔چئیرمینFBR نے  نان فائلرز کوخبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف بی آر کے چئیرمین راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ٹیکس قوانین پر بریفنگ دیتے ہوئےگاڑی اور پلاٹ کی‌ خریداری کے حوالے سے نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی ٹیکس بیس بڑھانے کیلئےہے، زیادہ آمدن اورخاص رقم سےزیادہ کا کاروبارکرنے والوں کیلئے قوانین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نےبتایا کہ کچھ اختیارات ایف بی آر افسران کو نئے قوانین کے تحت دیے جارہے ہیں اور کسی کے پاس کالا دھن ہے یا ٹیکس چوری کرتا ہے اس پر پابندی لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نان فائلر ہے تو اکنامک ٹرانزیکشن نہیں کرسکتا، نان فائلر گاڑی، پلاٹ نہیں خرید سکتا اور سرمایہ کاری بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آڈیٹرزکی بھرتی کا اختیار دیدیا ہے، کابینہ میں بل پرمکمل غور ہوگا اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر نے اعتراف کیا کہ ایف بی آر میں اب بھی کرپشن ہورہی ہے تاہم زرمبادلہ کی کمی کا سامنا ہونے کی وجہ سے معیشت پر دباؤ ہے۔

اس موقع پر وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ پائیدار ترقی کی بات کرتے ہیں تورسمی معیشت کاعدم توازن دور کرناہوگا اور کالے دھن سے گاڑیاں خریدنے کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے.

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سال 2008 میں جتنا ٹیکس اکھٹا کیا تھا اتنا ہی 2024 میں ہوا، ہم نے ایک فیصد سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کو بھی بڑھایا ہے، تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، شرح نمو ، مہنگائی کے تناسب سے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں ہوا.

یہ بھی پڑھیں:زبردست خوشخبری۔۔128 سال کے بعد کرکٹ  کی اولمپکس میں واپسی