سونا ایک بار پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Jan 21, 2025 | 19:32:PM
سونا ایک بار پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،مزید 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے۔

ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی آمد،اپوزیشن کی ہلڑ بازی،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2711 ڈالر فی اونس ہے۔