وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا باقاعدہ طور پر یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے

Jan 21, 2025 | 19:36:PM
 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا باقاعدہ طور پر یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبرپختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔

گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا،آج اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے۔

آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے اور ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔

 
 یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن ،شاہد خاقان کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی حامی بھرلی