ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کیلئے کتنی فیس اور عمر کی حد کیا ہوگئی ؟

Jan 21, 2025 | 19:51:PM
ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کیلئے کتنی فیس اور عمر کی حد کیا ہوگئی ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کردی ہے اور

موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی ہے اورعمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔رجسٹریشن ہونےکے بعد درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔ ٹریفک پولیس کا محکمہ کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے، جس کی مدت تین سال اور پانچ سال ہے، تین سالہ لائسنس کی فیس 1,410 روپے اور پانچ سالہ لائسنس کی 1,860 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زبردست خوشخبری۔۔128 سال کے بعد کرکٹ  کی اولمپکس میں واپسی