ایم فل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

Jan 21, 2025 | 20:47:PM
 ایم فل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور میں ایم فل کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ایم فل کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، متاثرہ طالبہ فاطمہ اقبال نے 10 جنوری کو ویمن پولیس اسٹیشن ریس کورس میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل اس کی سوشل میڈیا کے ذریعے حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی اور  حسیب نے اس سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیاتھا اس کے بعد حسیب نے اسے جسمانی تعلق بنانے کے لیے دباؤ ڈالا مگر فاطمہ نے انکار کردیا۔

مدعیہ کے مطابق،  10 جنوری کی صبح حسیب نے طالبہ کو ناشتہ کے لیے مسلم ٹاؤن موڑ پر بلایا جہاں اس کے دوست طلحہ خان اور حمزہ شیخ بھی موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے طلبہ کو  بحریہ ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اسکی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ڈرایا دھمکایاگیا۔ 

مدعیہ کے مطابق ملزمان اسے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد آؤٹ فال روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل