سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
آسٹریلوی ٹیم 2 ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 29 جنوری سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا اور 6 فروری سے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 12 فروری سے ہوگا اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت اسٹیو اسمتھ کے سپرد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیو اسمتھ کا دائیں کہنی کی انجری کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد انہیں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان اسٹیو اسمتھ، شین ایبٹ، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کوپر کونوولی، بیو ویبسٹر، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میتھیو کیونیمین، مارنس لبوشین، نیتھ لیون، نیتھن میکسوینی، ٹاڈ مرفی اور مچل سٹارک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میں اتنی بری پرفارمنس۔۔2 اوورز اور 5 گیندوں پر پوری ٹیم بک