محسن نقوی کی ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا کی خصوصی تقریب میں شرکت

Jan 21, 2025 | 21:16:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کیپٹل ون ایرینا کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کو اس تقریب میں خصوصی پروٹوکول کے تحت کیپٹل ون ایرینا ہال میں لایا گیا جہاں انہیں پہلی نشست میں بٹھایا گیا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سنا۔

 اس تقریب میں وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز اور کانگریس کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن ،شاہد خاقان کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی حامی بھرلی

مزیدخبریں