ملک میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری

Jan 21, 2025 | 21:25:PM
ملک میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کم بارشوں اور خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی ہے، جس سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی مقدار 40 فیصد کم رہی ہے، سندھ میں 52 فیصد، بلوچستان میں 45 فیصد، اور پنجاب میں 42 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے اٹک، چکوال، اسلام آباد، اور راولپنڈی میں خشک سالی کی صورتحال موجود ہے جبکہ سندھ کے کراچی، بدین، جیکب آباد سمیت کئی علاقے بھی خشک سالی کا شکار ہیں اور  بلوچستان کے لسبیلہ، پنجگور، خیرپور اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں بھی کم بارشیں ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں پنجاب، سندھ، اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 اس صورتحال سے ملک بھر میں خشک سالی کے اثرات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں جس کا کسانوں اور دیگر شعبوں پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشگوئی