(زین مدنی)بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’رشتے ناطے‘ لاہور شہر سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی۔ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔
تفصیل کے مطابق بھارتی پنجابی فلم میں پاکستانی کامیڈین اداکار شازب مرزا نے بھی کام کیا ہے ۔فلم کے ریلیز ہونے کے بعد پتا چلے گا کہ ان کا رول اس فلم میں کتنا جاندار ہو گا۔ اس فلم کے ہدایتکار نصیب رندھاوا اور فلمساز کشمیر سنگھ سوہل اور کلجیت سنگھ خالصا ہیں جبکہ فلم میں رگھبیر سوہل اور لو گل نے لیڈنگ رول کئے ہیں۔اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حاصل کر لیےہیں اور فلم کو اسی ماہ ریلیز کیا جائے گا۔ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ بھارتی فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 میں اتنی بری پرفارمنس۔۔2 اوورز اور 5 گیندوں پر پوری ٹیم بک