اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ)پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے اور اس موقع پر ویڈیو شیئربھی کی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے خاندان میں خوشی کا نیا اضافہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی کو جنم دیا ہے۔
اداکارہ صرحا اصغر نے اس خوشی کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پیدائش کے خوبصورت اور یادگار لمحات کی جھلکیاں دکھائیں، اور کیپشن میں لکھا کہ "بالآخر میری ننھی پری گھر آ گئی"۔
اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:نماز کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، رجب بٹ کا گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع