مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے  6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض لینےپر اتفاق

Jan 21, 2025 | 22:39:PM

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض پر اتفاق ہوا ہے اور ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے بینک کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بینکوں سے ایک ارب ڈالر 6 سے 7 فیصد شرح سود کی شرط پر حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ فروری کے آخر میں پہلے جائزے پر بات چیت ہوگی۔پاکستان نے اس جائزے کے حوالے سے پیشگی اقدامات کئے ہیں ۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے سربراہ  مارون قیرُوز سے ملاقات کی ۔ دونوں شخصیات نے پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیر خزانہ نے  مارون قیرُوز کو حکومت کی بین الاقوامی شراکت داریوں کو اپنے اسٹریٹجک اور اقتصادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’رشتے ناطے‘ کی اسی ماہ ملک بھر میں ریلیز۔۔ شازب مرزا  کا کیا رول ؟

مزیدخبریں